اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا پور کو سینئر سول جج بھکر کی عدالت میں پیش کردیاگیا ۔ پولیس نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کیخلاف راجل چیک پوسٹ ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کی دفعہ ختم ہونے پر علی امین کو آج سول عدالت میں پیش کیا ہے ، گذشتہ شب طبیعت خرابی پر انہیں ہسپتال میں طبی امداد دی گئی تھی ۔لاہور پولیس بھی ایس پی آفتاب کی قیادت میں سیشن کورٹ بھکر پہنچ گئی ۔پولیس نے کہا کہ تھانہ ریس کورس پولیس کو دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمے میں علی امین مطلوب ہیں۔لاہور پولیس نے علی امین گنڈاپور کی راہداری ریمانڈ پر حوالگی کیلئے درخواست دی ہے ۔
Leave feedback about this