راولپنڈی:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے تک ملاقات کی،ملاقات میں 24نومبر احتجاج سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں شخصیات کی اس اہم ملاقات کی وجہ سے عدالتی کارروائی بھی متاثر ہوئی۔
علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے ایپکس کمیٹی اجلاس پر بھی بات چیت کی، جس کے بعد علی امین گنڈاپور میڈیا سے بات کیے بغیر اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئے، کے پی ہاؤس کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی،اس سے قبل وزیراعلی خیبر پختونخوا کی آمد پراڈیالہ روڈ پر سکیورٹی الرٹ کردی گئی تھی۔
تازہ ترین
علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے طویل ملاقات، 24نومبر احتجاج پر تبادلہ خیال
- by web_desk
- نومبر 19, 2024
- 0 Comments
- 26 Views
- 2 دن ago
Leave feedback about this