علیم خان کا پاکستان پوسٹل سروس کی کارکردگی پر اظہار تشویش پاکستان Roze News
پاکستان

علیم خان کا پاکستان پوسٹل سروس کی کارکردگی پر اظہار تشویش

علیم خان کا پاکستان پوسٹل سروس کی کارکردگی پر اظہار تشویش

علیم خان کا پاکستان پوسٹل سروس کی کارکردگی پر اظہار تشویش

وفاقی وزیرِ مواصلات علیم خان کی زیرِ صدارت فوکل گروپ آف کمیونیکیشن کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر علیم خان نے پاکستان پوسٹل سروس کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہفتے میں پوسٹل سروس کے لیے مالیاتی پلان ترتیب دینے کی ہدایت کر دی۔انہوں نے کہا کہ ادارے کی خالی اسامیاں ختم کرنے اور ریونیو میں اضافے کے لیے ٹھوس تجاویز دیں اور کہا کہ پاکستان پوسٹ کو بچانے کے لیے دن رات محنت کرنا ہو گی۔علیم خان کا کہنا ہے کہ جس ادارے کے اخراجات زیادہ اور آمدن کم ہو گی وہ نہیں چل سکتا، حکومتی فنڈز پر انحصار کے بجائے اپنے وسائل پیدا کرنا ہوں گے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ فنڈز میں اضافے کے لیے ڈاک خانوں میں نادرا اور پاسپورٹ کانٹرز بنائیں، ڈاک خانے کا روایتی نظام بدل چکا ہے، اب نئے تقاضوں کے مطابق ہی کام کرنا ہو گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی سیکریٹری مواصلات ایک ہفتے میں تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔

Exit mobile version