عراق کے شہر اربیل میں 2 مقامات پر راکٹ حملے، داعش دہشت گرد ہلاک دنیا Roze News
دنیا

عراق کے شہر اربیل میں 2 مقامات پر راکٹ حملے، داعش دہشت گرد ہلاک

عراق کے شہر اربیل میں 2 مقامات پر راکٹ حملے، داعش دہشت گرد ہلاک

عراق کے شہر اربیل میں 2 مقامات پر راکٹ حملے، داعش دہشت گرد ہلاک

عراق کے شہر اربیل میں ایرانی محافظوں نے 2 مقامات پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے جس میں ایک جگہ داعش کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق کردستان کے علاقے اربیل میں مارے جانے والے داعش کے دہشت گرد ایران کے شہر کرمان میں ہونے والے حملے میں ملوث تھے۔جنوری میں کرمان میں 2 خودکش حملوں میں 103 افراد ہلاک اور 250 زخمی ہوئے، ایران نے اس واقعے کا ذمہ دار داعش کو ٹھہرایا۔پاسداران نے کردستان میں ہی اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ موساد کا دفتر مشرق وسطیٰ بالخصوص ایران میں حملوں کی منصوبہ بندی کرتا تھا۔امریکی ٹی وی کے مطابق ایران کے میزائل حملوں سے 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

Exit mobile version