امریکا کی بیشتر ریاستوں میں موسم شدید سرد، حادثات میں 6 افراد ہلاک ۔امریکا کی بیشتر ریاستوں میں موسم کی سختی سے نظام زندگی متاثر ہے، مختلف مقامات پر حادثات میں 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، مختلف ایئرپورٹس سے دس ہزار کے قریب ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوگئیں۔امریکا کی بعض ریاستوں میں درجہ حرارت بیس سے چالیس ڈگری تک گر گیا ہے جس کی وجہ سے امریکا کے 80 فیصد شہری نقطہ انجماد سے نیچے کا درجہ حرارت برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔تیز ہواو¿ں اور برف باری کے باعث ریاست اوریگون میں چار ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے جہاں 90 ہزار شہری بجلی سے محروم ہیں۔ریاست یوٹاہ میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی، ریاست میں چار فٹ تک برف پڑ گئی۔