عدلیہ عمران نیازی کو تحفظ دینے کیلئے آہنی دیوار بن گئی ہے ، وزیراعظم پاکستان Roze News
پاکستان

عدلیہ عمران نیازی کو تحفظ دینے کیلئے آہنی دیوار بن گئی ہے ، وزیراعظم

9 مئی جلاؤ گھیراؤ؛ وزیراعظم کا 72 گھنٹوں میں تمام افراد کی گرفتاری کا حکم

9 مئی جلاؤ گھیراؤ؛ وزیراعظم کا 72 گھنٹوں میں تمام افراد کی گرفتاری کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی فاشسٹ ڈکٹیٹر ہے اور عدلیہ اسے تحفظ دینے کیلئے آہنی دیوار بن گئی ہے ۔ کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے ۔ اور ہم ورثے میں ملنے والے حالات پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں ، سیلاب مہنگائی اور کساد بازاری کے طوفان نے مشکلات سے دوچار کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حوری مسلسل جھوٹ بولتے رہے ہیں ، عمران خان دعا کررہے ہیں کہ ملک ڈیفالت کر جائے نیب نے عمران خان کیخلاف غبن کے کیسز بنائے ہیں عمران خان کے دور میں اربو روپے کی کرپشن ہوئی اور عمران نیازی کو مالم جبہ میں کلین چٹ دی گئی ۔

Exit mobile version