اسلام آباد: عدالتی فیصلے کے باوجود سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل باقاعدہ قانون بن گیا ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے باقاعد ہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے عدالتی اصلاحات سے متعلق بل سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کے باقاعد ہ قانون بن جانے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے گزٹ نوٹیفکیشن کی ہدایت کردی ۔اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق بل اب قانون کی شکل میں نافذ ہوچکا ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ بل 10 اپریل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کثرت رائے سے ترامیم کیساتھ منظوری کے بعد 11 اپریل کو صدر مملکت عارف علوی کو دوبارہ بھجوادیا گیاتھا تاہم صدر نے دوسری بات بھی بل پر دستخط کیے بغیر اسے واپس بھجوا دیا تھا۔صدر کے 10 دن تک دستخط نہ کیے جانے کی صورت مین بل از خود قانون بل جانا تھا اسی لیے اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے 10 دن کی مدت پوری ہوتے ہی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کے باقاعدہ قانون بن جانے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
عدالتی فیصلے کے باوجود سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل قانون بن گیا

عدالتی فیصلے کے باوجود سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل قانون بن گیا