عدالتی اصلاحات سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

عدالتی اصلاحات سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش

عدالتی اصلاحات سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش

عدالتی اصلاحات سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں عدالتی اصلاحات کیلئے قانون سازی کا بل پیش کردیا گیا جس کے تحت کسی بھی ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کے تین سینئر ججز کرینگے۔وزیر قانو ن نے عدالتی اصلاحات سے متعلق وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ اسپیکر نے ارکین اسمبلی کی درخواست پر بل پر مزید غور کیلئے قائمہ کمیٹی کے سپرد کرتے ہوئے قانون سازی کیلئے کل ہی کمیٹی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کردی، قومی اسمبلی اجلاس کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا بل میں تجویز کیاگیا ہے کہ سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین جج از خود نوٹس کا فیصلہ کرینگے۔از خود نوٹس کے فیصلے پر تیس دن کے اندر اپیل دائر کرنے کا حق حاصل ہوگا اور اپیل دائر ہونے کے چودہ روز کے اندر درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرناہوگا۔

Exit mobile version