تازہ ترین

عدالتی اصلاحات ،سیاسی جماعتوں و سول سوسائٹی میں اتفاق رائے پا یا جاتا ہے: بلاول بھٹو

عدالتی اصلاحات ،سیاسی جماعتوں و سول سوسائٹی میں اتفاق رائے پا یا جاتا ہے: بلاول بھٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اگست 2023 میں سول سوسائٹی نے میثاق جمہوریت 2 کا مطالبہ کیا، سول سوسائٹی کے میثاق جمہوریت کے مطالبے کا مقصد میثاق کے نامکمل ایجنڈے کو پورا کرنا تھا۔سول سوسائٹی کے میثاق جمہوریت 2 کے مطالبے کا مقصد بانی پی ٹی آئی، جنرل پاشا، جنرل فیض کے جمہوریت پر حملوں کے نتیجے میں کھوئے ہوئے مقام کو دوبارہ حاصل کرنا تھا۔ سول سوسائٹی کی 2023 کی سفارشات میں ایک وفاقی آئینی عدالت کا قیام بھی شامل تھا جس کی تائید پی ٹی آئی کے ایک سینیٹر نے بھی کی تھی، موجودہ سیاست یا کسی فرد سے متعلق اپنی ذاتی رائے کو آئینی عدالت کی جائز ضرورت پر حاوی نہ ہونے دیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image