سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نیب میں آج پیش ہونے سے معذرت کرلی،عثمان بزدار نے نیب میں تحریری جواب جمع کرایا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ڈی جی خان میں مصروف ہوں اس لیے آج پیش نہیں ہوسکتا۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کسی بھی وقت نیب آفس پیش ہوجاؤنگا، واضح رہے کہ نیب نے سردار عثمان بزدار کو آج آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کررکھاتھا۔