عام انتخابات 14 مئی کو کرانے کے حکم پر نظر ثانی کی اپیل ، سماعت ملتوی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

عام انتخابات 14 مئی کو کرانے کے حکم پر نظر ثانی کی اپیل ، سماعت ملتوی

عام انتخابات 14 مئی کو کرانے کے حکم پر نظر ثانی کی اپیل ، سماعت ملتوی

عام انتخابات 14 مئی کو کرانے کے حکم پر نظر ثانی کی اپیل ، سماعت ملتوی

سپریم کورٹ میں پنجاب میں عام انتخابات 14 مئی کو کرانے کے حکم پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی کی اپیل کی سماعت آئندہ ہفتے منگل تک ملتوی کردی گئی ، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے سماعت کی ،جسٹس اعجاز لاحسن اور جسٹس منیب اختر اس بینچ کا حصہ تھے ۔عدالت نے سیاسی جماعتوں سمیت فریقین ، اٹارنی جنرل ، پنجاب اور کے پی کے ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹسز جاری کردیئے ۔دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ فریقین کونوٹسز جاری کردیتے ہیں اس کیس میں صوبوں کو نوٹس جاری کریں گے ۔چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ لائل میں کتنا وقت لیں گے ؟الیکشن کمیشن کی نظر ثانی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں ۔

Exit mobile version