سابق وزیراعظم نواز شریف عام انتخابات میں لیگی امیدواروں کی انتخابی مہم میں سرگرم ہوگئے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف 22 جنوری سے پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔نواز شریف کا پہلا انتخابی جلسہ پیر 22 جنوری کو مانسہرہ میں ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مانسہرہ میں ہونے والے جلسے میں مریم نواز بھی قائد نواز شریف کے ہمراہ ہوں گی۔صوبہ خیبرپختونخوا میں نواز شریف کے انتخابی جلسے کو کامیاب پاور شو بنانے کے لیے پارٹی سرگرم ہوگئی جب کہ اس سلسلے میں کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اور سردار یوسف کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی صدر شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی ملک بھر میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔
عام انتخابات کے پیش نظر لیگی قائد نواز شریف بھی متحرک ہیں

عام انتخابات کے پیش نظر لیگی قائد نواز شریف بھی متحرک ہیں