ملک بھر میں عام انتخابات میں صرف ایک دن باقی ہے جس کے لیے پولنگ عملے کو انتخابی سامان کی ترسیل شروع کردی گئی ہے۔کل ہونے والے انتخابات کے لیے انتخابی سامان پریذائیڈنگ افسران اور پولنگ عملے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ڈی آر او اسلام آباد نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں پولنگ کا سامان متعلقہ حلقوں کو دیا جا رہا ہے، پریذائیڈنگ افسران کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی گئی ہے۔کراچی میں پولنگ کا سامان مشرقی ضلع کے ایکسپو سینٹر سے پہنچایا جائے گا۔ ایکسپو سینٹر کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔ووٹ ڈالنے کے لیے ووٹرز کے پاس اصل شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے، وہ میعاد ختم ہونے والے شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ووٹرز پولنگ سٹیشن کی معلومات کے لیے 8300 پر ایس ایم ایس کر کے بھی اپنا قومی شناختی کارڈ حاصل کر سکتے ہیں جبکہ الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔