عام انتخابات ملتوی نہیں ہوسکتے، الیکشن کمیشن کا سینیٹ کو خط الیکشن کمیشن نے سینیٹ سے انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق منظور کی گئی قرارداد کے حوالے سے سینیٹ سیکرٹریٹ کو خط ارسال کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے مراسلہ میں کہا کہ آپ کی قرارداد کا جائزہ لینے کے بعد الیکشن کمیشن نے صدر کی مشاورت سے 8 فروری کو پولنگ کی تاریخ کا اعلان کیا، اس وقت عام انتخابات 2024 کو ملتوی نہیں کیا جا سکتا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس نے امن و امان کے لیے نگراں حکومتوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔سینیٹ میں الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد پیش کرنے والے آزاد سینیٹر دلاور خان نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ نے 5 جنوری کو الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد پاس کی تھی، الیکشن ملتوی کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ انتخاباتخط میں کہا گیا ہے کہ قرارداد میں جن خدشات کی نشاندہی کی گئی ہے ان پر توجہ دی جانی چاہیے تھی اور ایوان کے نگران کی حیثیت سے مجھے مداخلت کرکے قرارداد پر عمل درآمد کی موجودہ صورتحال کا پتہ لگانا چاہیے تھا۔
Leave feedback about this