فضل الرحمان نے کہا کہ بین الاقوامی ایجنڈے پر عمل پیرا سابق حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے کنارے پر لاکھڑا کیا او ر تاریخ کے بلند ترین قربضے حاصل کرکے 75 سالہ ریکارڈ توڑا گیا ۔مولانا فضل الرحمان نے مرکزی شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ایجنڈے پر عمل پیرا سابق حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے کنارے پر کھڑا کیا اور ملک وآئی ایم ایف کے حوالے کیا انہوں نے کہا جے یو آئی نے مسلسل چار سال احتجاج کرکے عمران پراجیکٹ کوزمین بوس کیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لیگی ، پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں لیکن مقامی حالات کے مطابق پی ڈی ایم کی جماعتوں سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی جاسکتی ہے ۔
عالمی ایجنڈے پر عمل پیر ا سابق حکمرانوں نے ملک میں تباہی مچائی ،فضل الرحمان

آئینی ترامیم۔ن لیگ ، پی پی اور جے یو آئی میں اتفاق رائے ہوگیا