کراچی:آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری سترھویں عالمی اردو کانفرنس کے چوتھے اور آخری روز معروف فنکارہ بشری انصاری کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا اہتمام ، میزبانی نامور اداکار عمران اشرف نے کی، اس نشست میں بشری انصاری کی زندگی اور فنی سفر پر بات چیت کی گئی، جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا۔
حاضرین کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ فنکاروں کو دیکھنے اور سننے کے لیے آرٹس کونسل میں موجود تھی، آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے بشری انصاری کو کروڑوں دلوں کی دھڑکن قرار دیتے ہوئے ان کی فنکارانہ مہارت کا اعتراف کیا، میوزک ڈائریکٹر اظہر حسین کے لیے بھی حاضرین سے تالیاں بجوائی گئیں۔عمران اشرف نے کہا کہ بشری انصاری کے ساتھ بیٹھنا میرے لیے ایک اعزاز ہے اور انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ احمد شاہ کے حکم پر وہ یہاں آئے ہیں۔
بشری انصاری نے کہا کہ ان کا تعلق آٹھویں کلاس سے ہی میوزک ڈائریکٹر اظہر حسین کے ساتھ رہا ہے، جنہیں انہوں نے ملک کے سب سے بڑے کی بورڈسٹ کے طور پر پہچانا۔میں اظہر حسین سے بچپن میں بہت ڈرتی تھی اور انہوں نے اپنی گلوکاری کے تجربات اور یادیں شیئر کیں۔
انٹرٹینمنٹ
عالمی اردو کانفرنس ، بشری انصاری کیساتھ بیٹھنا اعزاز کی بات: عمران اشرف
- by web_desk
- دسمبر 9, 2024
- 0 Comments
- 240 Views
- 11 مہینے ago

Leave feedback about this