عاقب جاوید نے نام لیے بغیر تنقید کس پر کی کھیل Roze News
کھیل

عاقب جاوید نے نام لیے بغیر تنقید کس پر کی

عاقب جاوید نے نام لیے بغیر تنقید کس پر کی

عاقب جاوید نے نام لیے بغیر تنقید کس پر کی

سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے افغانستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے منتخب کیے گئے کھلاڑیوں کی فٹنس کے معیار پر کڑی تنقید کی ہے عاقب جاوید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کسی کھلاڑی کا نام لیے بغیر کہا کہ مجھے نہیں علم کہ افغانستان کیخلاف کیا تجربہ کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکشن کیلئے کوئی تو معیار برقرار رکھیں، کچھ تو پیر امیٹرز ہونے چاہیں کچھ تو فٹنس کا لیول ہو، کوئی مہارت ہو تو پھر آپ پاکستان کی نمائندگی کریں۔عاقب جاوید نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تو شریف سے کھلاڑی آگئے ہیں اگرمیرے جیسا کھلاڑی ہوتا تو کھیلنے سے انکار کردیتا۔ پہلے کوئی فٹنس تو ثابت کرے، فٹنس کے معیار اور پروٹوکول سے تو ہو کرآئے۔

Exit mobile version