تازہ ترین

طالبہ سے زیادتی کا کوئی ثبوت نہیں ملا: وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش

طالبہ سے زیادتی کا کوئی ثبوت نہیں ملا: وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش

لاہور :رپورٹ میں کہا گیا کہ کالج میں لڑکی سے زیادتی کا کوئی ثبوت نہیں ملا اور نہ ہی مبینہ زیادتی کا کوئی عینی شاہد ملا ہے۔کمیٹی نے 28 کے قریب طلبا اور طالبات کے انٹرویوز کیے جس میں طلبا اور طالبات نے بیان میں ادھر ادھر سے سننے کا بتایا جبکہ آئی سی یو میں رہنے والی لڑکی سے بھی تفصیلی بات کی گئی ، 2 اکتوبر کو زخمی ہونے والی لڑکی کو گھر میں گرنے سے چوٹ آئی۔کمیٹی نے ہنگامہ آرائی اور افواہ پھیلانے والوں کے ٹرائل خصوصی عدالت میں کرنے کی سفارش کی ہے اور سائبر کرائم کے جانچ پڑتال کا ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں بنانے کی بھی سفارش کی ہے۔پنجاب حکومت نے لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعیکی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی تھی جس نے 48 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ دینی تھی ۔پنجاب کے مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے سبب تعلیمی ادارے بند اور امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image