ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں پر پولنگ ہوئی، تمام حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے، جس پر مسلم لیگ (ن) نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے، جب کہ لاہور میں (ن) لیگ نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ اور اتحادیوں نے کلین سویپ کیا ہے۔ قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔پنجاب کے 2، خیبرپختونخوا کے 2 اور سندھ کے ایک حلقے میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے۔ اس کے علاوہ پی بی 50 (قلعہ عبداللہ) کے تمام حلقوں میں بھی اسی روز دوبارہ پولنگ ہوئی۔