ضلع بارکھان میں بم دھماکا سے چار افراد جاں بحق تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

ضلع بارکھان میں بم دھماکا سے چار افراد جاں بحق

ضلع بارکھان میں بم دھماکا سے چار افراد جاں بحق

ضلع بارکھان میں بم دھماکا سے چار افراد جاں بحق

کوئٹہ: ضلع بارکھان کے شہر رکھنی میں بم دھماکے میں چار افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ ہمارے نمائندے کے مطابق ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ کے مطابق دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 12 ہوگئی جن میں دو بچیاں بھی شامل ہیں، بم دھماکے سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ریسکیو کے مطابق ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ رکھنی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے رکھنی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔

Exit mobile version