صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب ترمیمی بل 2023 ءپارلیمنٹ کو دوبارہ غور کیلئے بھجوا دیا ۔انہوں نے بل آئین کے آرٹیکل 75 ون بی کے تحت پارلیمان کو واپس بھجوایا ہے ۔صدر علوی نے اس ضمن میں کہا ہے کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 ءمیں پہلے کی گئی ترامیم سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ بل اور وزیراعظم کی ایڈوائس میں اس پہلو کا حوالہ نہیں دیا گیا ۔صدر مملکت کا یہ بھی کہنا ہے کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 ءمیں مزید ترامیم پر دوبارہ غور کیاجانا چاہیے ۔
صدر مملکت نے نیب ترمیمی بل نظر ثانی کیلئے پارلیمنٹ کو دوبارہ بھیج دیا

صدر مملکت نے نیب ترمیمی بل نظر ثانی کیلئے پارلیمنٹ کو دوبارہ بھیج دیا