پاکستان تازہ ترین

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی سرمایہ کاری وفد کی ملاقات، تعاون بڑھانے کا عزم

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی سرمایہ کاری وفد کی ملاقات، تعاون بڑھانے کا عزم

اسلام آباد: سعودی سرمایہ کاری وفد نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ، جس میںبرادر ممالک نے معیشت، زراعت، کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیااور تعلقات کو ای طویل المدتی اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ اسلامی دنیا کے پرامن مستقبل کیلئے کام کرنا چاہیے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان آل سعود کی بصیرت افروز قیادت کی تعریف کی،سعودی عرب کی ویژن 2030 کے تحت شاندار ترقی کو بھی سراہا۔
آصف علی زرداری نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی ہمارے لئے باعث مسرت اور فخر ہے۔
سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے تعمیری انفراسٹرکچر اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے، سعودی وفد مختلف شعبوں میں 25 معاہدوں پر دستخط کریگا۔ ان معاہدوں سے دوطرفہ اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image