کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شبیر جان نے مارننگ شو میں دکھائے جانے والے مواد پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبح اٹھتے ہی مارننگ شو میں ناچ گانے شروع ہوجاتے ہیں۔شبیر جان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شوبز انڈسٹری کے مارننگ شو کلچر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مارننگ شو میں صبح صبح ناچ گانے شروع ہوجاتے ہیں ہم اپنے گھروں میں بیٹھی خواتین اور بچوں کو ان ناچ گانوں سے کیا پیغام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے پی ٹی وی کے ڈراموں میں ایسا کچھ نہیں ہوتا تھا اب صبح اٹھتے ہی ناچ گانے ہونے لگتے ہیں بجائے اس کے اللہ کا نام لیا جائے اور کام پر جایا جائے۔
انٹرٹینمنٹ
صبح اٹھتے ہی مارننگ شو میں ناچ گانے شروع ہوجاتے ہیں،شبیر جان
- by Rozenews
- دسمبر 22, 2022
- 0 Comments
- 1032 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this