سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔ انصاف دینے اور دلانے کے لیے سڑکوں پر آنے کی ضرورت ہے۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اگر آنے والے ہفتوں میں بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملا تو ہم اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے، میں بانی پی ٹی آئی کے لیے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے والا پہلا شخص ہوں گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے کراچی سے سکھر تک پی ٹی آئی بانی ریلیز مارچ کیا تھا، مارچ کی قیادت حلیم عادل شیخ اور شعیب شاہین نے کی۔