لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ستھرا پنجاب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کا کچرا اٹھانے سے زیادہ سیاسی گند صاف کرنا ضروری ہے۔شہباز شریف کے جانے کے چار سال بعد مجھے جو پنجاب ملا اس میں تمام وہ سڑکیں ٹوٹی ہوئی تھیں جو شہباز شریف بناکر گئے تھے، صفائی کا نظام بھی نہیں تھا، مفت دوائیں بند ہوچکی تھیں اسپتالوں کا برا حال تھا، میٹرو بس کا ٹریک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا اگر شہباز شریف کی حکومت چلتی رہتی تو پنجاب آج نجانے کہاں ہوتا۔
مریم نوازنے کہا کہ ہم کچرا اٹھانے کا نظام متعارف کرارہے ہیں کچرا آپ کے گھر سے اٹھایا جائے گا اور گاربیج تک پہنچایا جائے گا، یہ نظام شہروں اور دیہات میں متعارف کرایا جارہا ہے یہ صرف حکومت کا کام نہیں ہر شخص کی ذمہ داری ہے۔اس پروگرام کے تحت پنجاب میں ایک ہفتے کے اندر ایک لاکھ نئی نوکریاں سامنے آئیں گی، سڑکیں دھوئی جائیں گی، کچرا لینڈ فل سائٹ پہنچایا جائے گا، صفائی کے نئی آلات خرید لیے۔
کوڑا صاف کرنے سے زیادہ ضروری ہے کہ سیاسی گند صاف کیا جائے، بار بار کال دی گئی کہ باہر نکلو، ماردو، جلادو، توڑ دو لیکن انہیں ہر بار منہ کی کھانی پڑی اور پنجاب میں ان کی کال پر ایک بندہ نہیں نکلا، میں نے کسی بھی شہید میں دو درجن سے زیادہ لوگ نکلتے نہیں دیکھے، سلمان اکرم راجا نے کہا کہ میں لاہور کی سڑکوں پر پھر رہا ہوں یہاں لوگوں کو جمع ہونے نہیں دیا جارہا، لوگ جب اکٹھے ہوکر آتے ہیں تو انہیں روکنا کسی کے بس میں نہیں ہوتا مگر جب کوئی نکلا ہی نہیں تو نظر کیسے آئے گا؟
تازہ ترین
شہر کا کچرا اٹھانے سے زیادہ سیاسی گند صاف کرنا ضروری ، مریم نواز
- by web_desk
- دسمبر 3, 2024
- 0 Comments
- 30 Views
- 17 گھنٹے ago
Leave feedback about this