شہباز شریف ہتک عزت کیس،عمران خان کی اپیل مسترد پاکستان Roze News
پاکستان

شہباز شریف ہتک عزت کیس،عمران خان کی اپیل مسترد

شہباز شریف ہتک عزت کیس،عمران خان کی اپیل مسترد

شہباز شریف ہتک عزت کیس،عمران خان کی اپیل مسترد

لاہور:ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ہتک عزت دعویٰ میں دفاع کا حق ختم کرنے کیخلاف اپیل مسترد کردی اور ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے عمران خان کی اپیل پر فیصلہ سنایا جس میں ٹرائل کورٹ کے عمران خان کے دفاع کا حق ختم کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیاگیا۔ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت کا عمران خان کا حق دفاع ختم کرنے فیصلہ درست قرار دے دیا۔شہباز شریف نے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ کیا ہوا ہے۔ٹرائل کورٹ نے شہباز شریف کے سوالات کے جواب نہ دینے پر عمران خان کا دفاع حق کا ختم کردیا تھا۔اپیل میں استدعا کی گئی تھی عمران خان کیخلاف10ارب روپے ہرجانے کے دعویٰ میں دفاع کا حق ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

Exit mobile version