سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے وزیراعظم شہاز ،عمران ،زرداری اور مولانا کو آج صبح عدالت طلب کرلیا ،عدالت کی جانب سے سراج الحق ،خالد مقبول صدیقی ،اسفندیار ولی ، چوہدری شجاعت حسین اور دیگر سیاسی رہنماﺅں کو بھی بلایاگیاہے۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ملک بھر میں انتخابات ایک ساتھ کرانے کی درخواستوں پر سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کو طلب کیا ہے ۔گذشتہ روز چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی جماعتیں انتخابات کی تاریخ بدلنا چاہتی ہیں تو عدالت ان کے ساتھ ہے ۔سیاسی جماعتیں ایک موقف پر آجائیں تو عدالت گنجائش نکال سکتی ہے ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ سیاسی مذاکرات میں اتفاق ہو ا تو ٹھیک ورنہ ہم 14 مئی کا حکم دے چکے ہیں ۔
Leave feedback about this