شنگھائی کانفرنس :سکیورٹی کے سخت انتظامات، فوج تعینات تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

شنگھائی کانفرنس :سکیورٹی کے سخت انتظامات، فوج تعینات

شنگھائی کانفرنس :سکیورٹی کے سخت انتظامات، فوج تعینات

شنگھائی کانفرنس :سکیورٹی کے سخت انتظامات، فوج تعینات

اسلام آباد: اسلام آباد شہر میںایس سی او کانفرنس کے حوالے سے پاک فوج کے دستے تعینات کر دیئے گئے، میٹرو بس سروس آج 14 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک بند رہے گی، پولیس نے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا۔ ملپور سے سرینگر ہائی وے کے ذریعے آبپارہ تک روٹ بند ہوگا، مری اور بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے والوں کیلئے متبادل روٹس فراہم کر دیا گیا۔ ملپور سے ڈھوکری چوک، کشمیر چوک اور سرینا ہوٹل تک سڑک بند رہے گی، راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک، سرینا ہوٹل تک مری روڈ بھی بند رہے گا،، راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے نائنتھ ایونیو استعمال کرسکیں گے، ایکسپریس وے فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ اور کورال چوک تک بند رہے گی۔مری اور بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے والے کورنگ روڈ، بنی گالہ، پارک روڈ، راول ڈیم چوک کے ذریعے فیض آباد آسکیں گے ،اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا د اخلہ بند ہوگا۔

Exit mobile version