شنگھائی تعاون تنظیم کے وزائےخارجہ کا اجلاس آج اور کل ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ہو گا، پاکستانی وزیر خاجہ بلاول بھٹو زرداری بھی شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ازبکستان کے قائم مقام ہم منصب کی دعوت پر اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان کے مطابق وزرائے خارجہ اجلاس میں اہم عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، نیز بلاول بھٹو مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
Leave feedback about this