اسلام آباد:وزیر اطلاعات عطا تارڑ نیاسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ اسلام آباد دنیا کے خوبصورت دارالحکومتوں میں سے ایک ہے، یہ کانفرنس سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے،27 سال بعد کوئی بڑا ایونٹ پاکستان میں ہو رہا ہے، ایس سی او اجلاس کی صدارت کرنا پاکستان کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعظم نے ایس سی او سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے اعزاز میں گزشتہ روز عشائیہ دیا،کل وزیراعظم سے قزاقستان، ترکمانستان سمیت دیگر ممالک کے سربراہان کی دوطرفہ ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتوں میں تجارت، زراعت اور دیگر شعبہ جات پر باتیں ہوئیں، ہمارے وزرا اور فوکل پرسنز نے بھی مختلف وفود سے سرمایہ کاری اور دیگر نقطوں پربات کی۔ آج وزیراعظم شہباز شریف نے ایس سی او اجلاس کی صدارت کی، وزیراعظم نے افغانستان کی صورتحال،امن و سلامتی اور دہشتگردی پر بات کی، وزیراعظم نے سربراہ اجلاس میں علاقائی سلامتی اور موسمیاتی تبدیلی کی بات کی، آج ایس سی او کے حوالے سے پوری دنیا کو بریف کیا جائے گا۔ ثقافتی تبادلوں کو آگے بڑھانا بہت ضروری ہے، کسی بھی ملک کے عوام اور اس کے سافٹ امیج میں ثقافت کا اہم کردار ہوتا ہے، چائنہ، منگولیا، روس اور دیگر ممالک کے کلچر ہم سے کافی حد تک مشترک ہیں، ہم نے دنیا کو باور کرایا ہم ایسے فورم کی میزبانی کرسکتے ہیں۔ شرح سود وقت کے ساتھ ساتھ کم ہو رہی ہے، سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافہ ہو رہا ہے، تمام اکنامک اشاریے بہت مثبت ہیں، معیشت ترقی کررہی ہے ، پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی میزبانی کا اعزاز ملا ہے، کانفرنس چل رہی ہے،عالمی رہنما اور وزراگفتگو کررہے ہیں، ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار،شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل جوائنٹ پریس ٹیک آٹ کریں گے۔پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر قائم کیا ہے، کوشش کی ہے غیر ملکی صحافیوں کو عالمی طرز کی سہولیات دی جائیں، امید ہے آنے والے صحافی مہمان بھی یہاں سے خوش ہوکر جائیں، کوشش کی ہے یہاں میڈیا نمائندوں کیلئے کسی قسم کی کمی نہ ہو، وزارت اطلاعات آپ کیلئے حاضر ہے، دن رات کوشش کر رہے ہیں پاکستان کا سافٹ امیج دنیا کو جائے۔
شنگھائی اجلاس کیلئے بہترین انتظامات، مہمان اچھا تاثر لیکر جائیں گے: عطا تارڑ

پاک فوج کا آپریشن دنیا کی ملٹری اکیڈمیز میں پڑھایا جائے گا، عطا تارڑ