شعیب اختر کو شاداب خان میں مستقبل کا کپتان نظر آنے لگا کھیل Roze News
کھیل

شعیب اختر کو شاداب خان میں مستقبل کا کپتان نظر آنے لگا

شعیب اختر کو شاداب خان میں مستقبل کا کپتان نظر آنے لگا

شعیب اختر کو شاداب خان میں مستقبل کا کپتان نظر آنے لگا

کراچی: سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے قومی ٹیم کی قیادت کے لیے شاداب خان کو موزوں قرار دے دیا۔نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ اسپنر جارحانہ انداز کے علاوہ عمدگی سے میڈیا کا سامنا کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ شاداب نے بطور کھلاڑی بھی خود کو خاصا بہتر بنا لیا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان میں قائدانہ صلاحیتیں ہیں اور وہ مستقبل میں پاکستان وائٹ بال کرکٹ کی قیادت سنبھال سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاداب نے نہ صرف بطور پلیئر بلکہ آن اسکرین اپنا امیج بھی خاصا بہتر بنا لیا ہے۔ اس میں بہتری کی لگن ہے جو کہ بہت اچھی چیز ہے۔شعیب اختر نے مزید کہا کہ وہ اپنی غلطیوں کو تسلیم کرکے انھیں درست کرتا ہے، گذشتہ 2 برس انھوں نے اپنی بولنگ اور فٹنس کو خاصا بہتر بنایا ہے، میں اسے مستقبل کے عظیم کپتان کے طور پر دیکھ رہا ہوں۔

Exit mobile version