شاہ نواز امیر کا سارا انعام کے قتل کا اعتراف،طلاق دینے کا دعویٰ پاکستان Roze News
پاکستان

شاہ نواز امیر کا سارا انعام کے قتل کا اعتراف،طلاق دینے کا دعویٰ

شاہ نواز امیر کا سارا انعام کے قتل کا اعتراف،طلاق دینے کا دعویٰ

شاہ نواز امیر کا سارا انعام کے قتل کا اعتراف،طلاق دینے کا دعویٰ

اسلام آباد:سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے اپنی پاکستانی نژاد کینیڈین بیوی سارہ انعام کو قتل کرنے کا اعتراف کر تے ہوئے انہیں طلاق دینے کا دعویٰ کیا۔اسلام آباد پولیس نے پاکستانی نژاد کینیڈین شہری شارہ انعام قتل کیس میں چالان سیشن کورٹ میں جمع کروادیا جس میں کیس کے مرکزی ملزم شاہ نواز نے سارہ انعام کے قتل کا اعتراف کرلیا۔چالان رپورٹ کے مطابق ملزم شاہ نواز نے سارہ انعام کے قتل کا اعتراف کرلیا۔چالان رپورٹ کے مطابق ملزم شاہ نواز نے پولیس کو دوران تفتیش بتایا کہ سارہ انعام اسے رقم نہیں بھیجتی تھی۔قتل سے چند روز پہلے سارہ کے ساتھ فون پر تلخ کلامی کے بعد سارہ کو طلاع دیدی تھی۔پولیس کے مطابق طلاق کے بعد22ستمبر کو سارہ انعام ابوظہبی سے ملزم شاہ نواز کے فارم ہاؤس میں آئی۔ملزم کا کہنا ہے کہ رات کو بیڈ روم میں سارا انعام سے تکرار شروع کردی اور رقم کا حساب مانگنے لگی جس پر پہلے سارہ انعام کو شوپیش مارا۔ملزم شاہ نواز امیر نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے کے بعد سارہ انعام نے شور کرنا شروع کردیا تو ڈمبل اٹھا کر اس کے سر پر متعدد وار کرکے قتل کردیا۔

Exit mobile version