پاکستان

شاہ محمود قریشی کا 9 مئی کے 8 مقدمات میں 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

شاہ محمود قریشی کا 9 مئی کے 8 مقدمات میں 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما شاہ محمود قریشی کا 9 مئی کے 8 مقدمات میں 9 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے محفوظ فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے حکم دیا کہ شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی رپورٹ 5 جون کو پیش کی جائے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی سے ویڈیو لنک کے ذریعے پوچھ گچھ کی جائے۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور پیغامات جاری کیے، ملزمان کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا تمام مواد فرانزک لیب کو بھجوا دیا گیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image