انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو شراب کا برانڈ متعارف کروانے پر کڑی تنقید کا سامنا

aryan khan

ممبئی:بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان نے بھارت میں دنیا کی مقبول ترین شراب کا برانڈ کا متعارف کروا دیا ہے جس پر انہیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ میڈیا کے مطابق آریان خان نے فلم رائٹنگ کے بعد بزنس کی دنیا میں بھی پہلا قدم رکھ دیا، آریان خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر بھارت میں ایک مقبول ترین برانڈ متعارف کرنے جا رہے ہیں۔آریان نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اس لگژری برانڈ کو متعارف کرانے میں 5 سال کا عرصہ لگا۔ آخر کار یہ D’YAVOL حاضر ہے۔‘بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان اپنے نئے کاروبار کے ذریعے بھارت میں نئی واٹکا لائن کو متعارف کروانے جارہے ہیں، ساتھ ہی وہ اس نام سے ملبوسات بھی متعارف کروائیں گے جن میں شرٹس، جیکٹ، کورٹس اور ہوڈیز شامل ہوں گی۔بھارتی میڈیا کو دیئے انٹرویو میں و انٹرویو میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان نے کہا کہ ان کے والدین نے ان کے نئے کاروبار کے لیے ان کے ساتھ بہت تعاون کیا، ا نہوں نے بتایا کہ وہ دن میں صرف 4 سے 5 گھنٹے سوتے ہیں اور باقی وقت صرف کام کرتے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image