اسلام آباد: جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی تیلگو اور تامل فلموں کی شہرت یافتہ اداکارہ سمانتھا پرابھو نے کہا ہے کہ یہ ضرور ہے کہ ان کی شادی ناکامی کا شکار ہوئی لیکن اس صورتحال نے انہیں تلخ نہیں بنایا ہے۔جنوبی بھارت کی بہت زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک سمانتھا پرابھو نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ اب بھی انتہائی محبت کرنیوالی اور بہت زیادہ محبت دینے والی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ناکام شادی کی وجہ سے وہ نہ تو مردم بے زار ہوئی ہیں اور نہ ہی ان کے مزاج میں درشتی آئی ہے۔