اسلام آباد: عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان کے لندن فلیٹ میں چند روز قبل نامعلوم افراد نے آدھی رات کو گھسنے کی کوشش کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سی سی ٹی وی سے حاصل تصاویر شیئر کرتے ہوئے جمائما نے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی ان دونوجوانو ں کو جانتا ہے تو انہیں آگاہ کرے۔بعد ازاں جمائما خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کے چند روز بعد دوافراد نے دوبارہ ان کے گھر میں دن دیہاڑے گھسنے کی کوشش کی وہ نہیں جانتی کہ آیا دونوں واقعات میں ملوث افراد مشترکہ ہیں یا علیحدہ واقعات ہیں جمائما خان نے کہا کہ رات میں فلیٹ میں گھسنے کی کوشش کرنیوالوں نے ماسک پہن رکھے تھے۔