سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید مستعفی ہو گئے پاکستان Roze News
پاکستان

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید مستعفی ہو گئے

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید مستعفی ہو گئے

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید مستعفی ہو گئے

وفاقی سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے عام انتخابات سے قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق عمر حمید نے خرابی صحت کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے تاحال سیکرٹری الیکشن کمیشن کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔واضح رہے کہ ملک بھر میں انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Exit mobile version