سینیٹ اجلاس : شام ، فلسطین میں اسرائیلی مظالم کیخلاف قرارداد منظور تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

سینیٹ اجلاس : شام ، فلسطین میں اسرائیلی مظالم کیخلاف قرارداد منظور

سینیٹ اجلاس : شام ، فلسطین میں اسرائیلی مظالم کیخلاف قرارداد منظور

سینیٹ اجلاس : شام ، فلسطین میں اسرائیلی مظالم کیخلاف قرارداد منظور

اسلام آباد:سینیٹ نے فلسطین پر اسرائیلی مظالم، شام پر بمباری اور اقوام متحدہ کارکنوں کی ہلاکت پر اسرائیل کے خلاف مذمتی قراداد منظور کرلی گئی،متفقہ قراداد سینیٹر شیری رحمن نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ اسرائیل فلسطین میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، شام میں حکومت کے خاتمے کا اسرائیل فائدہ اٹھا رہا ہے، اسرائیل غزہ، شام اور مغربی کنارے کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان نہیں پہنچنے دے رہا۔
اسرائیل کے ہاتھوں ہزاروں فلسطینی شہریوں کی شہادت ہوئی، اسرائیل نے اقوام متحدہ کے کارکنوں کو بھی نہیں بخشا، اسرائیل اقوام متحدہ کی متعدد قرادادوں کی واضح خلاف ورزی کر رہا ہے، پاکستان شام پر اسرائیلی حملے اور بمباری کی شدید مذمت کرتا ہے۔ پاکستان کی سینیٹ فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتی ہے، پاکستان فلسطینی کاز کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

Exit mobile version