پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے الیکشن کے حوالے سے اپنی پارٹی کے پلان سی کی وضاحت کی۔سینیٹر ہمایوں مہمند نے گفتگو کرتے ہوئے موبائل فون کے ذریعے اپنے ووٹرز تک پہنچنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ کے دن 78 فیصد لوگ باہر نکلیں گے تو دھاندلی نہیں ہو سکے گی۔ سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ ہمیں مخصوص نشستوں کے لیے بھی کوئی نہ کوئی پلان بنانا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں مخصوص نشستیں نہ بھی ملیں تو ہم مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت بنائیں گے۔
سینیٹر ہمایوں مہمند نے پی ٹی آئی کا پلان سی بتایا

سینیٹر ہمایوں مہمند نے پی ٹی آئی کا پلان سی بتایا