پاکستانی خاتون سیما حیدر جو ایک بھارتی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر اپنے 4 بچوں کے ساتھ بھارت چلی گئی ہیں، جلد ہی ایک چھوٹے سے مہمان کی آمد متوقع ہے۔سچن مینا اور سیما حیدر گوتم بدھ نگر ضلع کے گریٹر نوئیڈا علاقے میں رہتے ہیں۔ سیما حیدر اور ان کے دوسرے شوہر سچن مینا جلد ہی اپنے پہلے بچے کا استقبال کرنے جا رہے ہیں۔سیما حیدر کے سچن مینا کے پہلے بچے کی ماں بننے کی خبریں کئی ماہ سے گردش کر رہی تھیں جس کی اب بھارتی میڈیا نے تصدیق کر دی ہے۔واضح رہے کہ سچن مینا کی محبت میں پہلے نیپال سے پاکستان اور پھر غیر قانونی طور پر بھارت آنے والی سیما حیدر نامی خاتون کے پہلے شوہر سے 4 بچے ہیں جو اس وقت بھارت میں اس کے ساتھ رہ رہے ہیں۔یاد رہے کہ سیما حیدر کی پہلی ملاقات سچن مینا سے 2019 میں آن لائن گیم PubG پر ہوئی تھی۔جوڑے کو بدنام زمانہ گیم PubG کھیلتے ہوئے پیار ہو گیا۔اپنی باقی زندگی سچن کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کرتے ہوئے، سیما حیدر نے 2023 میں سرحد پار کر کے بھارت کا رخ کیا، جہاں اسے پہلے گرفتار کیا گیا اور پھر پوچھ گچھ کی گئی، بعد میں اسے غیر قانونی شہری کے طور پر رہا کر دیا گیا۔
Leave feedback about this