تازہ ترین

سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی، وزیر اطلاعات

سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی، وزیر اطلاعات

لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاسی مذاکرات کے قائل ہیں، سیاسی دہشت گردی نہیں چل سکتی۔سیاست کی آڑ میں ملک پر حملے کئے گئے، 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، ماسٹر مائنڈ کو بھی سزا ہوگی، 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں کو مسمار کیا گیا، بیرون ملک سے پاکستان کے خلاف ٹرینڈ چلائے جا رہے ہیں۔
انتشار اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، سیاسی جماعتیں بعد میں پاکستان پہلے ہے، اختلافات سیاستدانوں سے کریں، شہدا کے ساتھ دشمنی کیوں کرتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت میں مہنگائی عروج پر تھی، نواز شریف کی جماعت نے ملک میں مہنگائی کم کی ہے، ملک میں معیشت کے تمام اعشارئیے مثبت ہیں، مسلم لیگ ن کے دور میں سٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ہے، ملک میں منصوبے لگ رہے ہیں، غیر ملکی تاجر پاکستان آ رہے ہیں۔مہنگائی مزید کم ہوگی، عوام کی مشکلات حل کریں گے، روپے کی قدر مستحکم ہے، ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے ہر فورم پر فلسطین کی بات کی ہے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image