سیاسی صورتحال، جماعت اسلامی کے تمام ارکان کا اجلاس آج ہوگا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

سیاسی صورتحال، جماعت اسلامی کے تمام ارکان کا اجلاس آج ہوگا

موجودہ حکومت کو عوام کے مسائل کا علم نہیں : حافظ نعیم الرحمان

موجودہ حکومت کو عوام کے مسائل کا علم نہیں : حافظ نعیم الرحمان

لاہور:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن تاریخی اجلاس کی صدارت کریں گے اور صبح 11:15 بجے 46ہزار ارکان سے خطاب کرینگے،ملک بھر سے جماعت اسلامی کی خواتین ارکان بھی اجلاس میں شریک ہوں گی، جماعت اسلامی کے اراکین کے لیے تمام اضلاع میں آن لائن اجلاس کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔سیاسی صورت حال کے علاوہ آئینی ترامیم اور بجلی کے بلوں میں کمی کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا۔ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس، آئی پی پیز اور حکومتی معاہدے پر بات ہوگی، حق دو عوام کو تحریک کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔

Exit mobile version