سیاسی جماعتوں کو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا فیصلہ کرنا ہوگا: خالد مقبول صدیقی پاکستان Roze News
پاکستان

سیاسی جماعتوں کو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا فیصلہ کرنا ہوگا: خالد مقبول صدیقی

کراچی ڈوبنے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے: ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

کراچی ڈوبنے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے: ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

لاہور: وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے لاہور میں کالج آف انٹرنیشنل سکلز ڈویلپمنٹ اور پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایجوکیشن انڈوومنٹ ملک بھر میں بچوں کو سکلز ایجوکیشن میں اسکالرشپ فراہم کر رہا ہے، یہ تعلیمی وظائف نیڈ کم ٹیلنٹ کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں، سکلز پروگرامز میں بیوٹیشن، سیاحت، سے آئی، فیشن ڈیزائننگ اور ڈیجیٹل میڈیا پروڈکشن سمیت دیگر شعبہ جات شامل ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا فیصلہ کرنا ہوگا۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سکولوں میں مڈل اور میٹرک ٹیک کا بھی جلد آغاز کررہے ہیں، آج پاکستان 18 کروڑ نوجوانوں پرمشتمل ہے، جاپان سے دوگنے نوجوان ہمارے ملک میں بستے ہیں، ایسی حکومت کی ضرورت ہے جس سے عوام مستفید ہوسکے، حکومت ،ریاست ،معاشر اور ،تاجرمل کر نوجوانوں کو دنیا سے ہم آہنگ کرنے کیلئے سکلز ایجوکیشن پر توجہ مرکوز کردیں۔ہمیں تعلیم کے ساتھ نوجوانوں کو جدید کورسز سے سکلز فراہم کرنا ہوگی، وسائل صحیح پروگرامز پر خرچ ہوں تو ہم اپنے نوجوانوں کو روزگار مہیا کرسکتے ہیں۔

Exit mobile version