سابق وزیر خزانہ اور ن لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سیاستدان اگر عوام کے ووٹوں سے ہی آئے گا تو جوابدہ بھی ہوگا۔لاہور میں تھنک فیسٹ سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ47ء سے58تک سیاستدانوں کو بلیم کرسکتے ہیں اور پھر مارشل لاء کے ادوار شروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ذوالفقار علی بھٹو کا تھوڑا دور آیا،پھر آپ10برس سے8وزرائے اعظم لیکر آگئے۔سابق وزیر خزانہ نے سوال کیا کہ اتنے تھوڑے تھوڑے عرصے میں حکومتیں کیا کرسکتی تھیں؟ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنوں میں لوگ کون لیکر آتا تھا سب کو پتہ ہے،اگر سیاست دان عوام کے ووٹ سے ہی آئے تو جواب دہ بھی ہوگا۔
 
				
 
						 
						
Leave feedback about this