سڈنی ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 11 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا کھیل Roze News
کھیل

سڈنی ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 11 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

سڈنی ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 11 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

سڈنی ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 11 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کے گیارہ کھلاڑیوں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔سڈنی ٹیسٹ میں امام الحق کو ڈراپ کیا جائے گا اور اوپنر صعیم ایوب ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے جنہوں نے پاکستان کے لیے 8 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔سڈنی ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم میں کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، محمد رضوان، ساجد خان، حسن علی، امیر جمال اور میر حمزہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے سڈنی میں شروع ہوگا، آسٹریلیا کو سیریز میں دو صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Exit mobile version