اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کب تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش تماشائی بنی رہے گی۔ٹویٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ ہے کہ ایک الزام کے لئے ایک سے زائد ایف آئی آر درج نہیں ہوسکتیں۔کسی قانون کے تحت اعظم سواتی کے خلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکی ہیں؟تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل نے اپنے ٹویٹ میں سوال کیا کہ سپریم کورٹ کب تک انسانی حقوق کی دھجیاں اڑاتے دیکھ کر خاموش تماشائی رہے گی؟