وزیراعلیٰ سند ھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کیاجب ججز اس فیصلے سے متفق نہیں تو عوام کیسے ہوسکتے ہیں مراد علی شاہ نے کہا کہ ججز نے انکا ر کیا ان کے علاوہ فل کورٹ بنائیں الیکشن ایسے نہ ہوں کہ 2018 والی صورتحال ہو الیکشن ضرورہونے چاہئیں الیکشن کا فیصلہ الیکشن کمیشن پر چھوڑ دیناچاہیے۔آئین میں ہر ادارے کی پاور اور حدود کا تعین کیاگیا ہے ادارے اپنی حدود میں کا کریںگے تو حالات میں بہتر ی آئیگی ۔الیکشن تب ہونگے جب الیکشن کمیشن چاہے گا۔