سپریم کورٹ میں الیکشن کیس کی سماعت شروع ہوگئی ہے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کی ۔ایک ہی روز الیکشن پر سیاسی جماعتوں کے مذاکرات کی پیشرفت رپورٹ عدالت عظمی میں پیش کی جائیگی چیف جسٹس عمر عطا بندیال طبیعت کی ناسازی کے باوجود کیس سن رہے ہیں ۔19 اپریل کی سماعت کے حکم نامے میں سپریم کورٹ الیکشن کیلئے فنڈز جاری نہ ہونے پرسنگین نتائج کا انتباہ دے چکی ہے حکم میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا فیصلہ حتمی قرار دیا گیا تھا۔گذشتہ سماعت کے دوران انتخابات کرانے بارے کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کی تھی ۔ چیف جسٹس نے سماعت کے دوران کہا تھا کہ اگر سیاستدان مل بیٹھ کر کوئی راستہ نکال لیتے ہیں تو بہتر ہے بصورت دیگر عدالت عظمیٰ کے پاس آئین سے پیچھے ہٹنا کا کوئی راستہ نہیں ةے اپنا 14 مئی کا فیصلہ واپس نہیں لیںگے ۔عدالتی فیصلہ واپس لینا مذاق نہیں ہے ۔