سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں پرآج سماعت ہوگی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں پرآج سماعت ہوگی

سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم سے متعلق درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی

سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم سے متعلق درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان ، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مظہر عالم میاں خیل لارجر بنچ کا حصہ ہیں۔سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے 17 مئی 2022 کو فیصلہ سنایا تھا، جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجاز الاحسن بنچ کا حصہ تھے۔آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق کیس کا فیصلہ تین دو کی اکثریت سے دیا گیا، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے اختلاف کیا تھا۔اکثریتی فیصلے کے مطابق منحرف ارکان کا ووٹ شمار نہیں ہوگا، منحرف ارکان کی تاحیات نااہلی کیلئے پارلیمنٹ قانون سازی کر سکتی ہے۔

Exit mobile version