اسلام آباد: اسلام آباد کیپٹل پولیس کا کہنا ہے کہ آج صبح سپریم کورٹ میں وہی افراد داخل ہوسکیں گے جن کے مقدمات زیر سماعت ہونگے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایسے افراد بھی سپریم کورٹ جاسکیں گے جنہیں سپریم کورٹ انتظامات کی طرف سے اجازت نامہ جاری کیاجائیگا۔اسلام آباد پولیس نے اپیل کی ہے کہ ریڈ زون میں تعینات پولیس اور دیگر معاون قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ تعاون کیاجائے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق اطلاع پکار پندرہ دیں ۔
Leave feedback about this